: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پیرس…فرانس کی جاری کردہ سیٹلائیٹ تصاویر کی نشاندہی پر چین کوایک شے ملی ہے ، جو ممکنہ طورپر ملائیشیا کی لاپتا پرواز ایم ایچ 370 کاملبہ ہوسکتا ہے۔امریکی بحریہ کا بلیک باکس ہائی ٹیک detector بھی سرچ ایریا کے قریب پہنچ گیا ہے ،8 مارچ کو لاپتا ہونے والے ملائیشین طیارے کی تلاش میں نئی پیش رفت ہوئی ہے،آسٹریلیا کی سیٹلائیٹ تصاویر کے بعد چین کی سیٹلائیٹ نے بھی اسی مقام پر کچھ ٹکڑوں کی نشاندہی کی، جس کے بعد
گمشدہ ملائیشین طیارے کے سرچ آپریشن میں تیزی آگئی،گزشتہ روز فرانس نے بھی جنوبی بحر ہند کی سیٹلائیٹ تصاویر جاری کیں،جس میں تیرتا ہوا بڑا ٹکڑاطیارے کے سرچ زون سے شمال کی جانب 850 کلومیٹر کے فاصلے پردکھایاگیا ہے۔چین کاکہنا ہے کہ چینی طیاروں کو سیٹلائیٹ کی نشاندہی والے علاقے میں ایک بڑی شے ملی ہے ، چورس ٹکڑا سفید رنگ کا ہے ،جو ممکنہ طور پر لاپتا طیارے کاملبہ ہے۔ فرانس کی جاری کردہ سیٹلائیٹ تصاویر کے بعد سرچ آپریشن کا علاقہ بھی بڑھادیاگیا ہے۔